نیشنل کمپین فار نان وائلنٹ ریزسٹنس National Campaign for Non Violent Resistance کے زیر اہتمام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ۔مظاہرین امریکی صدر بارک اوباما سے مطالبہ کررہے تھے کہ وہ افغانستان میں جنگ ختم کرکے فوج کے انخلا کو یقینی بنائیں ۔مظاہرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے درجنوں مظاہرین کو پر تشدد طریقے سے احتجاج میں شریک ہونے سے روک دیا ہے ۔اس موقع پر مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے ایک داخلی دروازے کو بھی بلاک کیے رکھا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سی این وی آر نامی تنظیم نے امریکی صدر بارک اوباما کو ایک ارسال کیے گئے خط میں ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی تاکہ امریکی صدر سے افغان جنگ کی مخالفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔